اداکارہ نور کا 4 طلاقیں لینے کے بعد پانچویں شادی کےبارے میں اہم انکشاف

0
25


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار ہ نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا ہے۔پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نور نے کہا کہ ولی حامد سے طلاق لینے کے بعد اب میرا پانچویں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نور نے کہا ہے کہ اب تک میں نے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں کچھ نہیں سوچااور نہ ہی میں سوچنا چاہتی ہوں ۔واضح رہے فلمی دنیاکی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لے لی ہے۔اداکارہ نور نے 2013 میں ولی حامد سےشادی کی تھی لیکن اس شادی کا

انجام بھی افسوسناک رہا اور اس لیے نور اور ولی حامد نے اپنے راستے جدا کر نے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ولی حامد نور نے علیحدگی نہیں چاہتے تھے اس لیے اداکارہ نے خلا لے کرولی حامد سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Have Your Say