احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی کس نے کروائی؟ ججوں نے بڑا حکم جاری کر دیا گیا

0
25


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ججز نے مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں وکلا کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کروانے کا حکم دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرجب دونوں کمرہ عدالت میں پہنچے تو اس موقع پر وکلا کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی گئی جس پر احتساب عدالت کے ججمحمد بشیر کیلئے سماعت شروع کرنا اور اسے جاری رکھنا ناممکن ہو گیا جس پر انہوں نے سماعت کی کارروائی شروع کئے بغیر

سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اس کے بعد ،جج محمد بشیر اور تمام جج اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے اور جج صاحبان کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ احتساب عدالت میں وکلا کی ہنگامہ آرائی معاملے پر تحقیقات کروائی جائے۔جج صاحبان نے تمام کیس کے مطلق ریکارڈ بھی اپنے چیمبر میں منگوا لیا ۔

Have Your Say